جمعہ بازاروں میں آلو 82، ٹماٹر 150، گوبھی 50، مولی 20 روپے کلو فرو خت

December 03, 2022

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جمعہ بازار ایچ نائن ، بہارہ کہومیں سرکاری نرخناموں پر شہریوں کی شکایات کم نہ ہو سکیں ،صارفین کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر سبزیوں اور پھلوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سرکاری بازاروں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ بازاروں کے نرخناموں کےمطابق آلو82، پیاز 182،پیلا پیاز 156روپے کلو، ادرک 288، لہسن320، ٹماٹر 150،سبز توری 130، ٹینڈا 58، لوکی80، سفید کدو88، بھنڈی 130، کریلا 94، بینگن 60،کھیرا 48، پالک20، ساگ20، مٹر 100،شلغم30،مولی 20، پھول گوبھی50،بند گوبھی 60، گاجر سرخ 72جبکہ سیب کالا کلو 170 سے 196، سیب گولڈن 125سے 165، انار 320، کیلا144درجن ، مالٹا 115، کینو 170م سمی 115فی درجن، مرغی زندہ 280روپے کلو ، بڑا گوشت ہڈی والا 600روپے کلو جبکہ انڈے 280 روپے درجن مقرر کئے گئے تھے ۔