بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حقداروں کو فوری امدادی رقم وصول کرنیکی ہدایت

December 03, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل صدر ملتان اینڈ تحصیل جلالپور پیروالہ، سید عالمگیر گیلانی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جن خواتین اور مرد حضرات کو 8171 کے ذریعہ پیغام موصول ہوا ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنی امدادی رقم وصول نہیں کی جلد از جلد اپنے قریبی حبیب بنک کی مقرر کردہ دکان سے وصول کریں اور اپنے بچوں کے وظیفہ کا بھی اندراج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیغام موصول ہونے والی خواتین و مرد حضرات اگر فوری طور پر امدادی رقم وصول نہیں کرتے تو ان کے اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔