• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے انقلابی یونین کا راجن پور کے 50گینگ مینوں کی واپس بلانے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے انقلابی یونین کے مرکزی رہنما واثق خان پہلوان‘ سید مبشر شاہ اور ڈویژنل سیکرٹری مشتاق احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملتان ڈویژن ڈی این ٹو کے علاقے راجن پور سے تعلق رکھنے والے 50 گینک مینوں کو ڈیوٹی کے لیے کراچی ڈویژن بھیج دیا گیا، ملازمین کو رہائش فراہم کی گئی‘ نہ خوراک، نہ ٹی اے ڈی اے اور نہ ہی دیگر ضروری سہولتیں، اخراجات کا معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ ملازمین خیراتی کھانا کھانے اور کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں، اس معاملے کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ دار افسران کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،راجن پور کے گینگ مینوں کو فوری واپس بھیجا جائے ان کیساتھ ہونیوالی ناانصافی کا خاتمہ کیا جائے۔
ملتان سے مزید