• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

ملتان (سٹا ف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے شیر شاہ پل کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اترنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملتان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ مسافروں کی مدد، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں میں معاونت میں مصروف رہے،صہیب عمار صدیقی نے جائے حادثہ پر موجود رہ کر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔
ملتان سے مزید