• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کر نے کے ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم

ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد ساجد نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ ستیل ماڑی نے رواں سال مقدمہ نمبر 1010/26درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے ملزم نے میرے بھا ئی کو اکیلا دیکھ کر فا ئر نگ کر کے قتل کر دیااور مو قع سے فرار ہو گیا جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
ملتان سے مزید