• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خا تون کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم

ملتان( سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خا تون کے ساتھ زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم فراز احمدنے ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھا نہ گلگشت نے رواں سال خا تون کے ساتھ زیادتی کر نے کا رواں سال مقدمہ نمبر 459/26 درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔
ملتان سے مزید