• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او نے پولیس افسران کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو شیر شاہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او اختر فاروق نے ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر اور دیگر پولیس کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔حادثے کے بعد ملتان پولیس کے افسران و اہلکار امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ پولیس اہلکار متاثرہ خاندانوں کی مدد کرتے ہوئے الٹی ہوئی بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے اور انہیں بحفاظت باہر منتقل کرنے کیلئے امدادی ٹیموں کیساتھ مل کر کام کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔سی پی او اختر فاروق نے جائے حادثہ پر موجود پولیس افسران سے امدادی کارروائیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امدادی سرگرمیوں میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور متاثرہ شہریوں کی مدد کو ترجیح دی جائے۔
ملتان سے مزید