• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ائیرپورٹ پر حوثی حملہ گھناؤنی حرکت ہے ‘اہلحدیث یوتھ فورس

ملتان (سٹاف رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ ریاض ائیرپورٹ پر حوثی حملہ ایک گھناؤنی حرکت ہے۔ یہ کھلی دہشتگردی ہے اب دہشت گردوں کا علاج اور صفایا ناگزیر ہوچکا ہے۔ سعودیہ عرب پر حملے امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے اہلحدیث یوتھ فورس کا ہر جوان حرمین شریفین کے دفاع کے لئے حاضر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب سے ملتان اہلحدیث یوتھ فورس کے ضلعی صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاض ائیرپورٹ پر ہونے والے جانی نقصان پر رنج اور افسوس ہے۔ ان گھناؤنی سازشوں کا بغور جائزہ لے کر فیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے۔
ملتان سے مزید