• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7سالہ بچی کے آگ سے معمولی جھلسنے کی اطلاع پر تفتیش شروع

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ قطب پور پولیس نے 7سالہ بچی آگ سے معمولی جھلسنے کی اطلاع پر تفتیش شرع کردی ۔ بلال چوک سے صوبیہ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی فریحہ قریبی دکان سے چیز لینے گئی تو واپس آرہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے سگریٹ لگائی اور جلتی ہوئی ماچس کی تیلی نیچے پھینکی جو بیٹی کے کپڑوں پر گری کپڑوں کو آگ لگ گئی بیٹی معمولی زخمی ہوگئی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی کی حالت درست بتائی گئی مذکورہ بچی کی والدہ پولیس کو بیانی ہوئی کہ واقعہ اتفاقی تھا۔
ملتان سے مزید