• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی محمود کی فکر آج کے فتنوں میں مشعل راہ ہے ‘ جمعیت علماءاسلام پنجاب

ملتان(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءاسلام پنجاب کے جنرل سیکریٹری مولانا نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ مفتی محمود کی فکر آج کے فتنوں میں مشعل راہ ہے ناموس صحابہ کرام پر پہرہ دینا ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ملتان کا جلسہ ثابت کرے گا کہ عوام جے یو آئی کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات بجلی گیس اور اشیائے خورد و نوش و صرف کی قیمتوں میں اضافے نے غریب قوم کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا کہ سیاست میرے نبی کی شریعت کا حصہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں غلامان آل محمد جمعیت علماء اسلام رشید آباد ملتان کے زیر اہتمام جامعہ مسجد رشیدیہ رشید آباد میں تحفظ ناموس صحابہ و فکر مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مفتی صدیق عبداللہ نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ ضلعی امیر مفتی عامر محمود سٹی امیر قاری محمد یٰسین، ممبر مرکزی جنرل کونسل عثمان علی،مولانا عبدالمجید توحیدی،مولانا حسن معاویہ ،قاری رضوان سعید ،مفتی محمد طسین یٰسین ،مولانا جنید،حافظ سعد عاصم ،مولانا عمیر احمد صادق‘ حافظ محمد عامر ایثار،حاجی عبدالواحد چوہدری، شکیل احمد ایڈوکیٹ،مولانا خلیل الرحمٰن‘ حافظ محمد صدیق عمر،مولانا نعیم احمد‘ مولانا معاویہ محمود ،مفتی حنظلہ،قاری محمد یوسف مدنی،مقصود طاہری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ممبر مرکزی جنرل کونسل عثمان علی نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے جے یو آئی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور دیگر اکابرین کی قیادت میں حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہی ہے عوام جاگ چکے ہیں۔
ملتان سے مزید