• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنسپل نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

ملتان(سٹاف رپورٹر) پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے شیر شاہ ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کے عمل میں بھی معاونت کی اور لواحقین کو ہمت و حوصلے سے اس مشکل وقت کو برداشت کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال اور ڈائریکٹر ایمرجنسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید