• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16ایم پی او کے تحت ایک شخص گرفتار15دنوں کیلئے سنٹرل جیل میں نظربند

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) الپہ پولیس نے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اور مشکوک سرگرمیوں پر 16ایم پی او کے تحت ایک شخص کو گرفتار کرکے 15دنوں کے لئے سنٹرل جیل میں نظربند کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شہر میں امن و امان کی فضا کو خراب کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان کا باعث بننے کے شبہ میں الپہ پولیس نے 16ایم پی او کے تحت شاہد حسین کو گرفتار کرلیا جس کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 15روز کے لئے سنٹرل جیل میں نظربند کردیا گیا ۔جیل حکام نے بھی مذکورہ شخص کی جیل آمد کی تصدیق کردی۔
ملتان سے مزید