چلڈرن اسپتال میں کٹے تالو سے متعلق ورکشاپ، مسائل پر آگاہی

December 03, 2022

لاہور (جنرل رپورٹر )چلڈرن ہسپتال شعبہ ڈینٹل کے زیر اہتمام ’’ کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ‘‘ کے حوالے سے ’’ ہینڈز آن ‘‘ ’’نیزو الویویلرمولڈنگ ‘‘ ہوئی ۔ جسکامقصدتالو کٹے بچوں کے علاج معالجہ کے حوالے پی جی آر ڈاکٹرز کی تربیت اور والدین ک علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرناتھا، ورکشاپ میں ڈاکٹر عائشہ تنویر ، ڈاکٹر مہوش ، ڈاکٹر مومنہ، ڈاکٹر فائز ہ نے شرکت کی ڈاکٹر عائشہ تنویر نے بتایا کہ کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو پاکستان اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ عام پیدائشی بے ضابطگیوں میں سے ایک ہے ۔ پاکستان میں ہر روز 12 ہزاربچے پیدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کٹے ہوئے ہونٹ اور/یا تالو سب سے عام پیدائشی بے ضابطگیوں میں سے ایک ہے جو کرینیو فیشل ڈھانچے کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ سائنسز/چلڈرن ہسپتال لاہور پنجاب میں بچوں کی صحت کے اصولی مرکز میں پھٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کی بھرمار ہے۔