اظہر علی کی انگلی پر گیند لگ گئی، اننگز جاری نہ رکھ سکے

December 05, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سینئر بیٹر اظہر علی کےدائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر اولی رابنسن کی گیند لگی اور وہ اننگز جاری نہ رکھ سکے ۔ اس وقت کوئی رن نہیں بناسکے تھے۔ انہیں شدید تکلیف کی حالت میں باہر لے جایا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے مطابق میڈیکل اسٹاف اظہر علی کی نگرانی کررہے ہیں۔ اظہر علی پہلی اننگز میں 27 رنز بناکر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تھے۔