شراب لائسنس الزام، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت کل ہوگی

December 05, 2022

لاہور(اے پی پی)مقامی ہوٹل کو غیر قانونی شراب لائسنس جاری کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت(کل ) پیر کوہو گی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر توسیع کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے ۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک کیس کی سماعت کریں گے۔نیب حکام کی جانب سے عثمان بزدار کے خلف اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایک ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے۔