کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام شاہراہ قائدین پر منعقدہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں ممتاز علماء و مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے اہم قراردادیں منظور کی۔کانفرنس امیر مرکزیہ پیر ناصر الدین خاکوانی کی زیر صدارت اور ناظم اعلیٰ مولانا خواجہ عزیز احمد کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں قراردادیں منظور کی گئیں کہ یہ اجتماع مکہ مکرمہ پر حوثی باغیوں کے حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتا ہے۔۔اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں منظور کی گئی قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ یہ اجتماع مکہ مکرمہ پر حوثی باغیوں کے حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتا ہے، حرمین شریفین مسلمانوں کی وحدت کا مرکز ہیں۔