شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا مرگیا

December 05, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا مر گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کو مانسہرہ کے قریبی وائلڈ لائف اسٹیشن پہنچایا گیا تھا۔

وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کو زخم زیادہ آئے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مرنے والا تیندوا نر تھا جو نایاب نسل کا تھا۔