اکبر پورہ، عید میلاد النبیؐ اجتماعات کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا

December 06, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)تنظیم اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام اور ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت قاری حافظ حاجی صاحبزادہ سید عبید اللہ شاہ سید پنجو خیل کی سرپرستی میں اکبر پورہ اور نواحی علاقوں میں عید میلاد النبیؐکے اجتماعات دو ماہ بعد اختتام پذیر ہو گئے۔ان کی سربراہی میں ختم نبوت زندہ باد ریلی نکالی گئی۔53مقامات پر عظمت مصطفیٰ ؐ کانفرنس ‘رحمت اللعالمین ؐ کانفرنس ‘نبی اکرم ؐ کانفرنس ‘عشق مصطفیٰ ؐ کانفرنس ‘فضیلت امت کانفرنس‘ معجزات نبی ؐ کانفرنس‘ہجرت نبوی ؐکانفرنس، فضائل مدینہ منورہ کانفرنس، خاندان مصطفیٰ ؐ کانفرنس، ناموس رسالت ؐکانفرنس، ازدواج مطہرات کانفرنس، رسول اکرم ؐ بحیثیت قائد کانفرنس اوردیگر اجتماعات ہوئے ۔ تحریک لبیک کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان ریلی اور مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔ جامعہ حبیبیہ احسانیہ جنیدیہ غوثیہ للبنات میں پیر محمد عطا اللہ جان اور مجاہد اسلام حضرت مولانا منفی فضل اللہ جان قادری کی سرپرستی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس اہتمام کیا گیا۔ تحریک لبیک کے صوبائی امیر مولانا محمد شفیق امینی ، پیر سید عبید اللہ شاہ، علامہ ڈاکٹر محمد لطیف قادری صاحبزادہ فقیر احمد مدنی اور دیگر علماءنے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام فتنہ ‘فساد ‘نفرت و انتشار کا نہیں محبت ‘اخوت اور اتحاد کا درس دیتا ہے ۔مسلمانوں میں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد اور حرمت رسولؐ پر جان قربان کرنے کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے ۔