پشاور ( لیڈی رپورٹر )برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ (پی جی ایم آئی) میں گھریلو صارفین اور صنعت کے لیے ماحولیاتی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر ایک روزہ سمپوزیم منعقد کیا۔سمپوزیم کا مقصد گھریلو اور صنعتی ماحول میں پیشہ ورانہ حفاظت، جلنے سے بچاؤ اور ماحولیاتی خطرات میں کمی سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔سمپوزیم کی صدارت برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تحمید اللہ نے کی، جبکہ وزیر صحت خیبر پختونخوا میاں خلیق الرحمن مہمانِ خصوصی تھے۔