• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف خیبر پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)دی بینک آف خیبر پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی، یہ چیمپئن شپ عالمی یومِ افراد باہم معذوری کی مناسبت سے منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کو کھیلوں کے مساوی مواقع، شمولیت یقینی بنانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔چیمپئن شپ کا انعقاد خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی دی بینک آف خیبر کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز محمد آصف تھےجنہوں نے خصوصی افراد کے لئے شمولیتی کھیلوں کے فروغ اور پیرا اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے بینک آف خیبر کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس سید علی بخش، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس رضوان، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر (فنانس) کفایت اللہ خان ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شازیہ گل‘ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے ٹیبل ٹینس کوچ ابصار علی ، نیشنل چیمپئن عبداﷲ، منیجنگ ڈائریکٹرایسوسی ایشن فار ری ہیبلیٹیشن آف فزیکلی ڈس ایبلڈ وسیم ،‘ ناصر گل، محمد نعمان فزیکل انسٹرکٹرنے تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر دی بینک آف خیبر کی جانب سے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کو ایک پروفیشنل ٹیبل ٹینس ٹیبل کا عطیہ دیا گیا۔
پشاور سے مزید