• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد رحیم اعوان نے پی ایچ ڈی کر لی

پشاور( جنگ نیوز ) زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ایگریکلچرل کیمسٹری اینڈ بائیو کیمسٹری کے سکالر واجد رحیم اعوان نے گزشتہ روز اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کر کے ڈگری مکمل کر لی، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ ضیاء کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہوں نے "Response of Parkinson’s Patients to Turmeric, Cannabidiol and UV Irradiated Mushrooms With Protein Diet" کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ ان کے مقالے کی توثیق انگلینڈ اور ترکی کے معروف سائنسدانوں نے کی۔ڈاکٹر واجد رحیم اعوان کے تحقیقی مقالہ کے دفاعی سیمینار میں چیئرمین شعبہ ایگریکلچرل کیمسٹری اینڈ بائیو کیمسٹری ڈاکٹر صاحب عالم، چیئرمین شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، نمائندہ ڈاسار ڈاکٹر ملک محمد شفیع و ڈاکٹر یاسر درانی، ڈاکٹر انور علی شاد، ڈاکٹر محمد نعمان، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر سلیم اللہ، ڈاکٹر علی محمد، ڈاکٹر نعمت اللہ اور ڈاکٹر طارق سمیت سکالرز اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات نے شرکت کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر واجد رحیم اعوان کی تحقیق ایگریکلچرل کیمسٹری اینڈ بائیو کیمسٹری میں سودمند ثابت ہو گی۔
پشاور سے مزید