• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کے تسلسل اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کے ہدایات کی روشنی میں مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمے کے جاری کردہ تفصیل کے مطابق تھانہ ایکسائز مالاکنڈ ریجن نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش گروہ کے خلاف پل چوکی کے علاقے میں ایک نجی ریسٹورنٹ کے عقب میں واقع اراضیات میں کارروائی کرتے ہوئے بھرپور تعاقب کے بعد ملزم افتخار ولد جان محمد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے 180 گرام چرس برآمد ہوئی۔ واقعہ میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ اور دیگر متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ ایکسائز خیبر نے خفیہ اطلاع پر تختہ بیگ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمگلر کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او ماجد حسین اور انسپکٹر یوسف جمال نے لیڈی کانسٹیبل اور دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران تلاشی لینے پر 2400 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمہ کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید برآں ایکسائز انٹیلی جنس پشاور نے خفیہ اطلاع پر موٹر وے پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمگلر سے 950گرام چرس برآمد کر لی۔
پشاور سے مزید