طلبہ کو دین کی روشنی پھیلانے کیلئے تیار کر رہے ہیں، حسین شاہ

December 06, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)جامعہ حلیمیہ سیدان آباد اکبر پورہ کے بانی و مبلغ اسلام حاجی سید حسین شاہ اور مہتمم حافظ سید مومن شاہ حقانی نے کہا ہے کہ جامعہ دین کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جامعہ میں تین سو طلباء اور تین سو پچاس طالبات کو جید علمائے کرام کی سرپرستی میں قرآن کریم کی تجوید حفظ اور درس نظامی کی تعلیم دی جارہی ہے جبکہ کئی طلباء حفظ مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں طلبا و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جامعہ کی عمارت کو توسیع دے کر نئے کمرے بنائے جا رہے ہیں۔ جامعہ میں طلبا و طالبات کو معیاری دینی تعلیم نیک تربیت دے کر طلبا و طالبات کو دین کی روشنی پھیلانے کے لئے تیار کرنا ہمارا مشن ہے۔ دین کی روشنی پھیلانے کے لئےمخیر حضرات کو تاقیامت اجر و ثواب حاصل کرنے کے لئے جامعہ کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے۔ خواہش مند افراد کو ماہوار اور سالانہ ممبر بننے کی دعوت دی جاتی ہے مالی مدد کرنے والے موبائل نمبرز03369487083 اور03148152414پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔