مسلمانوں کی اجتماعیت عقیدۂ ختم نبوت میں مضمر ہے، علماء

December 06, 2022

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ لاہورکے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوۃ کانفرنس قذافی چوک کریم پارک راوی روڈ میں ہوئی ۔ کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مولانامفتی محمدحسن نے کی۔ کانفرنس کے روح رواں قائد راوی روڈمحمد حامد بلوچ ملک عبدالباسط، رانا محمدتنویر، محمد عمران بھٹی، حکیم ارشاد حسین، ملک محمد محمد یونسس تھے۔ علماء نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے، مسلمانوں کی اجتماعیت ویگانگت عقیدۂ ختم نبوت میں مضمر ہے۔مولانا مفتی محمد حسن نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ حرمت رسول ؐ کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا براہ راست شفاعت محمدی کا سبب ہے ۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ ختم نبوت کا پلیٹ فارم تمام مسلمانوں کا متفقہ پلیٹ فارم ہے۔ مولانا شاہنواز فاروقی نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ صہیونی قوتوں کے مفادات کیلئے پیدا کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانیت کا وجود اسلام وایمان کیلئے زہر قاتل ہے، قاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ شہداء ختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ گلشن رسالت کی آبیاری اور ناموس رسالت کے چراغ کو روشن کیا ہے ۔