ناروے میں پاکستانی سفیر بابر امین کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد

December 07, 2022

اوسلو(ناصراکبر) ناروے میں پاکستانی سفیر بابر امین کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ایران، ترکی، روس، مصر، انڈونیشیا، الجزائر، بلغاریہ، کیوبا، آئس لینڈ،عراق، اردن ،قازقستان ،کوریا ،مراکش، میانمار ،تیونس، فلسطین، کوسوو کے سفیروں، ناروے کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام سینئر پاکستانی سیاستدان ،مختلف تنظیموں کےعہدیداران اور سیاسی سماجی ومذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بابر امین نے غیر ملکی سفارتکاروں اورپاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی پاکستان سفارتخانے اور پاکستان کیلئے خدمات کو سراہا ۔تقریب میں سعودی عرب کے سفیر شیخ محمد سفیر آف اردن دیلفئیر اتاشی ایمبیسی آف چائنہ مسٹر ہوک ،صدر پاکستان تحریک انصاف ناروے چوہدری مدثر علی آف سرائے عا لمگیر ، شیخ طارق محمود، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال ،چیئر پرسن اور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب برائے ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند پیک، پیپلز پارٹی ناروے کےصدر چوہدری جہانگیر نواز، صدر پاک ناروے فورم چوہدری قمرعباس ٹوانہ، انفارمیشن سیکرٹری پوٹھوہار سوسائٹی چوہدری اسماعیل سرور، بھٹیاں ویلفئیر کیمونٹی کونسلر آصف حمید، چوہدری وسیم شہزاد، مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر خالدنذیر بٹ، تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی چوہدری، زاہد اسلم مہمند، چک ملک حمزہ سلطان اعوان، چوہدری نوید گوندل، سینئر سیاستدان چوہدری خالد محمود ملک، پرویز بدمرجان ،مولانا سید نعمت اللہ شاہ بخاری کے علاوہ اہم شخصیات شریک تھے۔