انتظامیہ اور فیڈرل ہیلتھ الاؤنس کے مذاکرات کے بعد پمز میں احتجاج ختم

December 07, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پمز میں 16 روز سے جاری احتجاج انتظامیہ اور فیڈرل ہیلتھ الاؤنس کے درمیان مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹرز نے احتجاجاً 16 روز سے او پی ڈی بھی بند کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی ڈاکٹرز کے مطالبات مانتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال انتظامیہ کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت مزید بھرتیاں کرنے سے روک دیا۔ ترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ظالمانہ ایکٹ لیکر آئی تھی۔ جس میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔