سیکرٹریٹ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے زیر تربیت افسروں کاسیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

December 07, 2022

لاہور (کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے ) سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں 53 زیرتربیت افسران سمیت 5 اساتذہ شامل تھے۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو سیف سٹیز کی ورکنگ اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔