محمد یوسف بیٹنگ کوچ کے رول میں خوش

December 08, 2022

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملتان میں پہلے خود بیٹنگ کے لیے یہاں آتا تھا اب بیٹرز کی رہنمائی کر رہا ہوں ۔ کرکٹ سے لگاؤ ہے کرکٹ سے ہی جڑے ہوئے ہیں اس لیے نیا رول بھی اچھا لگ رہا ہے ۔ بابر اعظم ، محمد رضوان ، امام الحق اور عبداللہ شفیق کو رنز کرتا دیکھ رہا ہوں ۔ ٹیم میں سلمان علی آغا اور سعود شکیل جیسے زبردست کھیلنے والے بیٹرز آرہے ہیں ۔