• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابرا عظم، خرم شہزاد ڈھاکا پہنچ گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم جوائن کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم ساتھی خرم شہزاد کے ہمراہ پیر کو ڈھاکا پہنچ گئے۔ بابر اعظم اور خرم شہزاد کا ڈھاکا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں کھلاڑی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم نے ڈھاکا میں کوچز کی نگرانی میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان کی 16 رکنی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید