کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ ہم نے فائنل میں کم رنز کئے، البتہ ہماری ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی۔ کنگز مین کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا کہنا تھا کہ فائنل میں ہم اپنے بولرز کو کافی رنز نہیں دے سکے۔ پشاور نے ہمیں بہتر کھیل کر ہرایا۔