کراچی(اسٹاف رپورٹر)شان مسعود کی کپتانی میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم اتوار کی صبح کراچی سے ڈھاکا پہنچ گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعے سے میرپور میں شروع ہوگا۔پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن پیر کو ہوگا ۔پی ایس ایل فائنل کے بعدبابر اعظم اور خرم شہزاد بھی پیر کو پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔