کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز کی لیگ میں نقل وحرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی وجہ سے بورڈ اور لیگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا یشسوی جیسوال ایشن کشن اور ارشدیپ سنگھ اپنی دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں کھلاڑیوں کی پارٹنرز ٹیم بس میں سفر کرتی اور ٹیم ہوٹل میں رہتی ہیں۔ گرل فرینڈز کلچر کو روکنے کے لیے بھارتی بورڈ نے قوانین بنانے کا آغاز کر دیا ۔ کچھ پارٹنرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں جنہوں نے جوئے کی ایپس کی پروموشن کی۔