کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی معین خان اکیڈمی میں پاکستان ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے لئے مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ12سے17 مئی تک ہوگا ، فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے ملیں گے۔ پلیئر آکشن کی تقریب 4 مئی کو لاہور میں ہوگی۔ چیمپئن شپ میں چھ فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تیمور مرزا، واصف اسپورٹس کراچی کی قیادت کریں گے ۔