• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 18 ایشیا کپ اور پرو لیگ کیلئے ٹیموں کے ٹرائلز رواں ماہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈر 18 ایشیا کپ اور ایف آئی ایچ پرو لیگ کی تیاریوں کیلیے ٹرائلز اس ماہ ہوں گے۔ انڈر 18 ٹیم کا کیمپ اسلام آباد جبکہ سینئر ٹیم کا کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ انڈر 18 ٹیم حتمی ٹرائلز 9 اور 10 مئی کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں ہونگے۔ جبکہ 12 اور 13 مئی کو شام چار بجے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں سینئر ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ منعقد ہوگا ۔ پہلے مرحلے میں تربیتی کیمپ سے بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید