کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے زمبابوے خواتین کے خلاف پہلا ون ڈے انٹر نیشنل ریکارڈ 168 رنز سے جیت لیا۔ خواتین ون ڈے میں یہ پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت ہے۔ ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 162رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاطمہ ثنا، تسمیا، عروب شاہ نے دودو وکٹ حاصل کئے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سخت گرم موسم میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ پاکستان نے پانچ وکٹ پر330 رنز بنائے۔ نجیہہ علوی 30 گیندوں پر56 رنز بناکر نا ٹ آؤٹ رہیں۔ اوپنر صدف شمس نے130 گیندوں پر98 رنز17 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ دوسری اوپنر گل فیروزہ نے60 گیندوں پر پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں نے پہلی وکٹ پر162رنز بنائے۔ سدرہ امین نے67رنز بنائے ۔ مارنگے نے39رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔ لیفٹ آرم اسپنر مومنہ ریاست پاکستان ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والی 95ویں کھلاڑی بن گئیں۔