کراچی (جنگ نیوز) امریکی میجر لیگ سوکر میں انٹر میامی کو اورلینڈو سٹی کے ہاتھوں 4–3-سے شکست ہوگئی۔ میامی نے 33منٹ میں 3–0-کی برتری حاصل کرلی تھی۔ لیونل میسی نے ایک گول اور ایک اسسٹ کیا۔ یہ ان کے کلب کے لیے 100ویں میچ میں86واں گول تھا۔ تاہم اورلینڈو سٹی نے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کیا۔ مارٹن اوخیدا نے ہیٹ ٹرک اسکور کی ۔ یہ ایم ایل ایس کی تاریخ میں صرف تیسرا موقع تھا جب کسی ٹیم نے 3–0- کے خسارے سے واپسی کر کے میچ جیتا۔