پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کا وعدہ پورا کردیا، حاجی محمد قربان

December 08, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین، کشمیر سالیڈیریٹی کمپیئن لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی آزاد کشمیر حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ دیگر جماعتوں کے قائدین برطانیہ کے دوروں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جو وعدے کرتے رہے وہ کبھی بھی ڈلیور نہیں کیے گئے جبکہ تحریک انصاف کشمیر نے آزاد کشمیر کے خطے میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کر دکھایا جس پر ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد تنویر الیاس اور صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سمیت تحریک انصاف کی تمام قیادت اور مرکزی چیئرمین عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں _ ۔حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخاب کے کئی سال تک بلاوجہ موخر رکھا گیا،جس سے خطے میں لوکل گورنمنٹ کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا سیاسی جماعتوں نے اپنی مرضی کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کا رواج دیا اور کرپشن کو فروغ کرنے میں کردار ادا کیا اور برطانوی دوروں میں کمیونٹی کے سامنے بے بنیاد وعدے کرتے رہے جبکہ تحریک انصاف جس کی پہلی بار آزادکشمیر میں حکومت قائم ہوئی ہے اس نے اقتدار گراس روٹ پر پہنچانے کا وعدہ عملی طور پر پورا کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہار یا جیت جمہوریت کا حصہ ہوتا ہے اصل کارنامہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تھا جس کے انعقاد میں دیگر جماعتوں نے سخت کوتاہی برتی اور اب امید ہے کہ جب مکمل نتائج برآمد ہوں گے تو آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہوگی _۔