گوگل پر 2022 کی ٹاپ 10 سرچز میں پزل گیم ورڈل اور ملکہ کا انتقال شامل

December 08, 2022

لندن (پی اے) گوگل نے پزل گیم ورڈل اور ملکہ کےانتقال کی خبر کو سال کے سب سے بڑے عنوانات میں شامل کرتے ہوئے برطانیہ میں سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز کا انکشاف کیا ہے۔ یوکے میں کس چیز نے مختلف کیٹیگریز میں ٹاپ 10سرچ ٹرمز کو بنایا ہے، اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ ٹیکنالوجی جائنٹ کے مطابق ٹاپ سرچز کی تفصل اس طرح ہے 1-ورڈل، 2- ورلڈ کپ،3-کوئین ایلزبتھ، 4-یوکرین 5-لیٹرل فلو ٹیسٹ،6- میسن گرین وڈ،7- روس 8-کوارڈل، 9-جیفری ڈہمر، 10-جانی ڈیپ- نیوز ایونٹس 1-ملکہ ایلزبتھ دوئم کاانتقال،2-یوکرین، 3-منکی پاکس، 4-سٹارم یونائس، 5-نیٹو، 6-اومی کرون کی علامات، 7-جانی ڈیپ اینڈ امبر ہیرڈ ٹرائل، 8-ٹرین ہڑتال، 9-ایلزبتھ لائن، 10-مصارف زندگی پےمنٹ ۔ فلمیں 1- اینکانٹو، 2- دی بیٹ مین، 3- ان چارٹیڈ، 4 - تھور لو اینڈ تھنڈر، 5- بلیک ایڈم، 6- ٹاپ گن، 7- ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس، 8- جی آئی جین، 9- جراسک ورلڈ، 10- موربیئس۔ٹی وی 1-سٹرینجر تھنگز، 2- دی واچر، 3- سٹے کلوز، 4- دی ٹورسٹ، 5- یویوریا، 6- ہاؤس آف دی ڈریگن، 7- اینوینٹنگ اینا، 8- آئی ایم سیلیبرٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیئر، 9- ڈہیمر، 10- مون نائٹ۔ سپورٹس کمپیٹیشنز۔1- ورلڈ کپ، 2- آسٹریلین اوپن، 3-افریقہ کپ آف نیشن (ایفکون) 4- یوایفا نیشنز لیگ، 5- ونٹر اولمپکس 2022، 6- رگبی لیگ ورلڈ کپ، 7- ویمنز یوروز، 8- انڈین ویلس ،9- ایشیا کپ، 10- کامن ہیلتھ گیمز۔