بی سی اسکینڈل، تحفظ کی درخواست پر ایس ایس پی کمپلین سیل ایسٹ کو نوٹس

December 08, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی مسز فائزہ خلیل نے 24کروڑ روپے کے بی سی اسکینڈل میں درخواست گزار خاتون سدرا خلیل کی جانب سے تحفظ کی درخواست پر ایس ایس پی کمپلین سیل ایسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مجھے متعدد افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، سدرا خلیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں نے آن لائن کمیٹی(بی سی) شروع کی تھی، معاشی معاملات کی وجہ سے 24کروڑ روپے کی رقم ممبران کو بروقت ادا نہیں کرسکی،مجھے کمیٹی ممبران کو رقم ادا کرنی ہے، تھانے سے رجوع کیا لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا گیااور نہ ہی ایف آئی آر درج کی گئی۔