گوادر بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر جون 2023 تک مکمل ہوگی

December 08, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر جون 2023 تک مکمل ہو گی۔ گوادر پورٹ حکام کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے جس کی وجہ سے شہر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ انتہائی ضروری تھاجس کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا۔ اس وقت منصوبے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔