سیلاب متاثرین تاحال امدادی رقم کے منتظر ہیں، غلام نبی مری

December 08, 2022

کوئٹہ (آن لائن)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی سیلاب متاثرین بے یار ومددگار کھلے آسمان تلےتاحال حکومت کے اعلان کردہ امدادی رقم کے منتظر ہیں کئی ماہ گزرجانے کے باوجود متاثرین کی داد رسی نہ ہونا تشویشناک ہے انہوں نے کہاکہ سیلاب سے اربوں روپے کے نقصانات ہوئے انفراسٹرکچر‘گھر تباہ ،فصلات اور باغات اجڑ گئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔