پنجاب بھرمیں دھند برقرار رہنے کا امکان

December 09, 2022

لاہور(خبرنگار)محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم سرما کی وجہ سے پنجاب بھر کے نشیبی/ میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے جاری الرٹ میں کہا ہے کہ دمہ کی بیماری میں مبتلا مریض ہر وقت انہیلر ساتھ رکھیں۔، ڈرائیورز ہائی بیم لائٹس کا استعمال ہرگز نہ کریں، دھند کی صورت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 ،ہائی وے یا موٹروے کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔