برطانیہ کا 30 شخصیات پر پابندی کا اعلان

December 09, 2022

برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے الزامات پر 30 افراد پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی پابندی کی فہرست میں 11ممالک کی شخصیات شامل ہیں۔ جن میں ایرانی عدلیہ کی 10 شخصیات کے علاوہ میانمار (برما) کی فوجی شخصیات بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی پابندی کی فہرست میں روسی کرنل اور مالی کی شدت پسند تنظیم بھی شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں پر مشتمل شخصیات کی فہرست میں جنوبی سوڈان کے حکام بھی شاملہیں۔