قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

December 10, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے واٹس ایپ کے ذریعے قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے کے الزام میں ملوث حماد عرفان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم شکایت کنندہ کو ہراساں بھی کر رہا تھا۔ ملزم کو اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون سے گرفتار کر کے زیر استعمال موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے انٹرنیٹ پر بیرون ملک ملازمت کے جعلی اشتہارات لگانے میں ملوث محمد اقبال کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا ،ملزم نے شکایت کنندہ سے 726000 روپے ہتھیائے۔