مردم شماری 21جنوری سے 31مارچ تک ہوگی

December 10, 2022

کمشنرلاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر محمد عامر جان نے کہا ہے کہ مردم شماری 21جنوری سے شروع ہوکر 31مارچ 2023تک مکمل ہوگی،لاہور ڈویژن میں کل 15184 اور لاہور میں 8021بلاکس تشکیل دئیے گئے ہیں۔انہوں نے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے تربیتی مراحل 21جنوری تک مکمل کریں۔ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ نادرا کی شراکت سے ٹیبلٹ کے ذریعے مردم شماری ہوگی، افراد بھی ڈیٹا اپلوڈ کرسکیں گے۔ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیڈرل بیورو آف سٹیٹسٹکس،ڈی سیز اور تمام اے سیز نے شرکت کی۔