ای سگریٹ چارجر سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں پونڈ کا نقصان

December 21, 2022

لندن (پی اے) ایک فیملی ہاؤس میں لگنے والی آگ ایک ای سگریٹ چارجر سے شروع ہوئی تھی جو لگا چھوڑ دیا گیا تھا جب آگ لگی تو گراہم نکولس اور ان کے دو بیٹوں میں سے ایک اپنے گھر واقع شٹرٹن لنکن شائر میں سو رہے تھے۔ آگ سے ہزاروں پونڈ کا نقصان ہوا اور گراہم نکولس نے لوگو ں پر زور دیا ہے کہ وہ سوتے وقت یا گھر سے باہر ہونے پر ڈیوائسز کو چارجنگ پر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ 11 دسمبر کو آگ کا پتہ لگنے پر وہ اور اس کا بیٹا چھلانگ لگا کر اپنے بستروں سے باہر آگئے اور نیچے سے کچھ پیالے اور بالٹیاں لیکر اوپر آگئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ایک مرحلے پر وہ دھوئیں کے نیچے رینگ رہے تھے اور اس پرپانی ڈال رہے تھے۔ آگ تھوڑی سی بجھی مگر مجھے معلوم ہوا کہ وہ اس میں گھر چکا ہے۔ جب ایک اور بالٹی پانی باتھ روم سے لے کر پلٹا تو وہ پھر بھڑک اٹھی اوروہ نہ دیکھ سکتے تھے اور نہ سانس لے سکتے تھے، انہیں فائر فائٹرز نے اوکسیجن دی اور ایمبولینس سے ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جلد ہی روبصحت ہوگئے۔ گھر بری طرح تباہ ہوگیا اور چھت کا ہر جوائنٹ آگ سے جل گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کی مدد سے اپنا مکان دوبارہ تعمیر کر رہے ہیں تاہم وہ مارچ تک اس میں منتقل نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی کو سوئچ آف کرنے کی فکر رہتی تھی اور وہ اس پر ہنستے تھے اور سے بتایا کرتے تھے کہ وہ مالیخولیا کی مریض ہے وہ اسے بچوں پر چلانے سے روکتے تھے جو درحقیقت درست نہیں تھا چند منٹ چیکنگ پر خرچ کرنا تباہی سے بچنے کے لئے قیمتی ہے۔ فائر سروس کے ڈان موس نے کہا ہے کہ بستر پر جانے سے پہلے یہ یقین کرلیا کریں کہ بٹن آف کر دیئے گئے ہیں۔