فوم وغیرہ کو پاک کرنے کا طریقہ

January 20, 2023

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: بچے عموماً فوم یا گدے پر پیشاب کردیتے ہیں، کیا یہ سوکھنے سے پاک ہوجاتے ہیں؟

جواب: پیشاب لگنے سے یہ چیزیں ناپاک ہوجاتی ہیں اور سوکھنے سے یا رنگ اور بوزائل ہونے سے پاک نہیں ہوتیں۔ پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ اتنی دیر کے لیے چھوڑدیں کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں، تیسری مرتبہ دھونے کے بعد جب قطرے ٹپکنا ختم ہوجائیں تو گدا پاک ہوجائےگا۔ ان چیزوں کا دھوتے وقت نچوڑنا اور دوسری یا تیسری مرتبہ دھونے سے پہلے خشک ہونا ضروری نہیں ہے۔ پاکی کا یہ طریقہ ہر اس چیز کے بارے میں ہے کہ جو نچوڑنے سے نچڑ نہ سکتی ہو۔ اگر نل وغیرہ بہتے پانی سے پاک کریں تو اتنی دیر پانی بہانا کافی ہے کہ نجاست کے نکلنے کا گمان غالب ہوجائے۔