آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: ہرن حلال ہے، اور پالا بھی جاتا ہے، پھر اس کی قربانی کیوں جائز نہیں ہے؟
جواب: واضح رہے کہ قربانی کے جانور شریعت میں متعین ہیں، یعنی اونٹ ،گائے، دنبہ ، بھیڑ ، بکرا (مذکر ومؤنث ) اور جو جانور ان کی جنس میں سے ہیں، ان کے علاوہ کسی اور جانور کی قربانی درست نہیں ہے، اگرچہ وہ حلال جانور ہو۔
ہرن چوں کہ مذکورہ جانوروں میں سے نہیں، نیز یہ پالتو جانور بھی نہیں ہے، گو پالنے سے مانوس ہو جاتا ہے، لیکن اصل کے اعتبار سے یہ وحشی جانور ہے، اس لیے اس کی قربانی جائز نہیں ہے۔