• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: باجماعت نماز میں امام کے پیچھے مقتدی اپنی التحیات پڑھے گا یا امام ہی التحیات پڑھے گا اور مقتدی خاموش رہیں گے؟

جواب: باجماعت نماز میں امام کے پیچھے مقتدی اپنی التحیات پڑھے گا، مقتدی کے لیے خاموش رہنے کا حکم صرف قرأت کے دوران ہے۔

حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مرتبہ خطبہ دیا، اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو نماز کا طریقہ سکھایا، اس میں آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: جب تم نماز ادا کرو تو اپنی صفوں کو درست کرو، پھر تم میں سے کوئی امامت کرائے، پس جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو ۔۔۔ اور جب وہ قرأت کرے تو بالکل خاموش رہو ۔۔۔ ’’اور جب تم میں سے کوئی شخص قعدہ میں بیٹھے تو اسے سب سے پہلے یہ کلمات پڑھنے چاہییں: التّحیات للّٰه والصّلوات ... الخ (صحیح مسلم، كتاب الصلاة، باب التشهد في الصلاة، ج:2، ص:14، ط:دارالطباعة العامرة - غنية المتملي (حلبي كبیر)، كتاب الصلاة،واجبات الصلاة، ص:258، ط:مكتبه نعمانيه – ردّ المحتار، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، واجبات الصلاة)

اقراء سے مزید