• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر ایک جوڑا دس سال سے زیادہ عرصے سے شادی شدہ ہے اور شوہر نے اب تک اپنی بیوی کو حق مہر ادا نہیں کیا، حالانکہ بیوی کئی بار اس کا مطالبہ کر چکی ہے، تو شوہر کے لیے شرعی اور قانونی حکم کیا ہے؟

جواب: شریعتِ مطہرہ نے مہر کو عورت کا حق قرار دیا ہے، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً ۚ (النساء:4) ترجمہ: "تم لوگ بیویوں کو ان کے مہر خوش دلی سے دے دیا کرو۔"

نکاح کے بعد شوہر پر بیوی کا حق مہر اد اکرنا لازم ہے، اگر شوہر بیوی کے مطالبے کے باوجود حق مہر ادا نہیں کر رہا تو یہ اس کی طرف سے ظلم و زیادتی اور بیوی کی حق تلفی ہے۔

اسے چاہیے کہ بیوی کا مہر جلدی ادا کرے، جب تک تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لے گا گناہ گار ہوگا۔ (فتح القدیر، كتاب النكاح، ج:3، ص:372، ط:دار الفكر - تبیین الحقائق، كتاب النكاح، ج:2، ص:155، ط:دار الكتاب الإسلامی)

اقراء سے مزید